لاہور ہائی کورٹ بار سالانہ انتخابات میں عاصمہ جہانگیر گروپ نے میدان مار لیا

لاہور ہائی کورٹ بار سالانہ انتخابات میں عاصمہ جہانگیر گروپ نے میدان مار لیا

لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں عاصمہ جہانگیر گروپ نے میدان مار لیا، حفیظ الرحمان چودھری ایڈووکیٹ تین ہزار آٹھ سو اکہتر ووٹ لے کر صدر منتخب ہو گئے۔

حفیظ الرحمان چودھری ایڈووکیٹ کے مد مقابل خادم حسین قیصر 2391 اور ساجد بشیر شیخ 1225 ووٹ حاصل کر سکے۔

لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے نائب صدر کی نشست پر کبیر احمد چودھری 2304 ووٹوں کے ساتھ کامیاب قرار پائے، سیکرٹری کی نشست پر فیاض احمد رانجھا 4659 ووٹ لے کر جیتے جبکہ 5370 ووٹوں کے ساتھ عنصر جمیل گجر فنانس سیکریٹری منتخب ہو گئے۔

بار ایسو سی ایشن کے انتحابات میں پنجاب بھر سے 16 ہزار سے زائد وکلاء نے بائیو میٹرک سسٹم کے تحت حق رائے دہی استعمال کیا ہے۔

لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات  صبح نو بجے شروع ہوئے  پولنگ کا عمل شام چار بجے تک جاری رہا۔

چیئرمین الیکشن بورڈ کی طرف سے لاگو کیے گئے ضابطہ اخلاق کے تحت الیکشن کا انعقاد کیا گیا جس میں امیدواروں کو کارڈز تقسیم کرنے اور ووٹروں سے ووٹ مانگنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

یہ بھی پڑھیے

لاہور ہائی کورٹ نے گورنر ہاؤس کی دیواریں گرانے سے روک دیا

ووٹر الیکشن بورڈ کی طرف سے جاری کردہ ووٹرسلپ حاصل کرنے کے بعد متعلقہ پولنگ بوتھ پر ووٹ کاسٹ کرنے دیئے گئے

پولنگ اسکیم کے تحت پانچ پولنگ اسٹیشنز تشکیل دیے گئےتھے جب کہ خواتین ووٹرز کے لیے الگ پولنگ بوتھ بنایا گیا۔

ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتحابات میں ووٹ نمبر ایک تا 13171 کیانی ہال، کراچی شہداء ہال اور جناح ہال میں اپنا ووٹ کاسٹ کر سکیں گے جب کہ ووٹ نمبر 13172 تا 22416 ڈاکٹر جاوید اقبال آڈیٹوریم میں ووٹ کاسٹ کیا۔ خواتین کے لیے الگ پولنگ بوتھ اسٹڈی ہال میں قائم کیا گیا ۔

ووٹنگ کے دوران سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے  جب کہ ٹریفک پلان بھی مرتب کیا گیا۔ ممبر شپ کارڈ کے بغیر وکلا کو بھی ہائی کورٹ میں داخلے کی اجازت نہیں دی گئی۔


متعلقہ خبریں