سعودی ولی عہد کی بھارت آمد، نریندر مودی کا ٹویٹ

سعودی ولی عہد کی بھارت آمد، نریندر مودی کا ٹویٹ

فائل فوٹو۔–


اسلام آباد: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان بھارت کے دو روزہ دورے پر نئی دہلی پہنچ چکے ہیں۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھارت کو سعودی ولی عہد کے آںے کی بہت خوشی ہے۔


انہوں نے اپنے ایک ٹویٹ پیغام میں لکھا کہ بھارت سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سعودی عرب  کا خیر مقدم کے لیے بہت خوش ہے۔

واضح رہے اس وقت محمد بن سلمان دورے جنوبی ایشیا پر ہیں، جس میں انہوں نے پاکستان، بھارت اور چین کا دورہ کرنا تھا۔ اب تک وہ پاکستان کا دو روزہ دورہ کرکے جا چکے ہیں اور آج سے ان کا دورہ بھارت شروع ہوچکا ہے۔

سعودی ولی عہد نے پاکستان میں کئی معاہدوں پر دستخط کیے اور بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کی جبکہ ان کے ہمراہ سعودی وزیر تجارت اور وزیر خارجہ بھی موجود تھے۔ پاکستان کی جانب سے شہزادہ محمد بن سلمان کا شاندار استقبال کیا گیا تھا۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے تاریخی دو روزہ دورے کے موقع پر پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان 20 ارب ڈالرز کے معاہدے اور ایم او یوز پر دستخط ہوئے۔

ہم نیوز کے مطابق سعودی ولی عہد کا طیارہ پاکستان کی حدود میں داخل ہوا تو پاک فضائیہ کے جے ایف تھنڈر اور ایف 16 طیاروں نے طیارے کو سیکیورٹی حصار میں لے لیا۔

اس حوالے سے سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں لکھا کہ ’’پاکستان میں محمد بن سلمان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ جیسے ہی سعودی رائل طیارہ پاکستانی حدود میں داخل ہوا اس کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ سعودی عرب کی وزارت خارجہ اور حکومت پاکستان کے ٹوئٹر ہینڈل پر اس حوالے سے وڈیو بھی لگائی گئی ہے ۔