اسلام آباد: پاکستان ویمن ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر نے ویمن پی ایس ایل شروع کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔
سابق کپتان ثنا میر کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل پاکستان کی ایک حیران کن پروڈکٹ ہے، میں سمجھتی ہوں کہ خواتین کی پاکستان سپر لیگ متعارف کرانے کا بھی یہ مناسب ترین وقت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: محمد حفیظ انجری کے باعث پی ایس ایل سے باہر
انہوں نے کہا کہ ابتدائی مرحلے میں پی ایس ایل کے دوران ہی خواتین کے نمائشی میچز رکھے جانا چاہیے، ٹاپ لیول پر ویمنز ٹیموں کا مقابلہ کرنے کیلیے ہماری لڑکیوں کو بھی اس قسم کے ایونٹ کی ضرورت ہے۔
I am 100% onboard with this. https://t.co/niJ0EptXtm
— Ali Khan Tareen (@aliktareen) February 19, 2019
علی ترین نے بھی اپنے ایک ٹویٹ میں ثنا میر کے مطالبے کی حمایت کی ہے۔