دل اور گردوں کی تکلیف کے بعد نواز شریف کمر درد کا بھی شکار

فائل فوٹو


لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف دل اور گردوں کی تکلیف کے بعد کمر درد کا بھی شکار ہوگئے ہیں۔

نواز شریف نے کمر درد کے بارے میں جناح اسپتال انتظامیہ کو آگاہ کر دیا، کمر درد کی شکایت پر اسپتال انتظامیہ نے متعلقہ ڈاکٹر کو طلب کر لیا۔

انتظامیہ کے مطابق نواز شریف کو گردے میں پتھری اور دل کا عارضہ بھی لاحق ہے، ان کو کارڈیالوجی وارڈ میں داخل کیا جا رہا ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نواز شریف تھرڈ فلور پر رہنا چاہتے ہین اور فی الحال وہیں رہیں گے۔

دوسری جانب نواز شریف کے لیے چھ رکنی میڈیکل بورڈ کے سربراہ میں تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق بورڈ میں پروفیسر زبیر اکرم کو میڈیکل بورڈ کا سربراہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ دیگر اراکین میں پروفیسر شفیق چیمہ، پروفیسر عباس رضا، پروفیسر شوکت اور پروفیسر اشرف ضیا شامل ہیں۔

نواز شریف کے تمام ٹیسٹ دوبارہ کیے  جائیں گئے۔


متعلقہ خبریں