لاڑکانہ میں نودیرو تھانہ کی حدود میں دو موٹر سائیکل سواروں کی رکشہ پر فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔
رکشہ ڈرائیور کے مطابق تینوں محنت کش افراد کو لاڑکانہ سے چنگچی رکشہ میں اٹھایا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ نودیرو بائی پاس شوگر مل کے قریب موٹر سائیکل سواروں نے یہ کہتے ہوئے فائرنگ کر دی کہ یہاں کیوں آئے۔
واقعے کے باعث دو افراد موقع پر جبکہ تیسرا اسپتال میں علاج کے دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے لاڑکانہ شگر مل کے قریب مزدوروں کے قتل کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی لاڑکانہ کو قاتلوں کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔
وزیراعلیٰ سندھ نے ڈی آئی جی لاڑکانہ کو قاتلوں کی گرفتاری کیلئے ناکابندی کر کے کارروائی کی بھی ہدایت دی۔
انہوں نے کہا کہ جو بھی قانون ہاتھ میں اٹھائے گا اس کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔
اس حوالے سے مراد علی شاہ نے نے کا کمشنر اور ڈی آئی جی لاڑکانہ سے بھی رابطہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ متیوں کی ان کے آبائی علاقوں کی منتقلی پولیس کی نگرانی میں کی جائے۔
وزیر اعلیٰ نے ڈی آئی جی کو حکم دیا کہ پولیس کو اس وقت تک چین سے نہ بیٹھنے دیں جب تک قاتل گرفتار نہیں ہو جاتے۔