چیئرمین نیب کو منسٹر انکلیو میں گھر الاٹ

فوٹو: فائل


اسلام آباد: چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کو منسٹر انکلیو میں گھر الاٹ کر دیا گیا۔

ذرائع وزارت ہاؤسنگ کے مطابق چیئرمین نیب کو سیکیورٹی خدشات کے باعث منسٹر انکلیو میں گھر الاٹ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین نیب کو راولپنڈی سے ہیڈ کوارٹرز آنے میں سیکیورٹی خدشات تھے اور سیکیورٹی اداروں نے چیئرمین نیب کو سیکیورٹی خدشات سے حکومت کو آگاہ کیا تھا۔

آٹھ فروری کو ہم نیوز کے پروگرام میں مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال چوہدری نے حکومت کی جانب سے شکایات کے بعد چیئرمین نیب کی تبدیلی کا مطالبہ کیا۔

دانیال چوہدری نے کہا تھا کہ اب حکومت بھی چیئرمین نیب پربلیک میلنگ کا الزام لگارہی ہے، حکومت انہیں ہٹانے کے لیے اقدامات کرے۔

یہ بھی پڑھیے

نیب کا تعلق کسی سیاسی پارٹی سے نہیں ہے، چیئرمین نیب

تحریک انصاف کے رہنما محمد اخلاق نے کہا تھا کہ حکومت کو نیب پراعتماد ہے اس لیے علیم خان کی گرفتاری کے ساتھ ہی انہوں نے اپنا عہدہ چھوڑ دیا ہے۔ پاکستان کا اصل مسئلہ کرپشن ہے، یہ سب احتساب سے خوفزدہ ہوکراکٹھے ہورہے ہیں۔

چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) جسٹس (ر) جاوید اقبال نے نیب تفتیشی افسران کو ہدایت کر رکھی ہے کہ بدعنوان عناصر کے خلاف قانون کے مطابق اور ٹھوس شواہد کی بنیاد پر تحقیقات کو منطقی انجام تک پہنچائیں۔

چیئرمین نیب نے کہا تھا کہ نیب کا تعلق کسی سیاسی پارٹی سے نہیں ہے بلکہ اس کی وابستگی صرف اور صرف ریاست پاکستان سے ہے۔


متعلقہ خبریں