مرتضی وہاب بلوچستان کے باصلاحیت بچوں کے معترف

سماجی طور پر تنہا کرکے وبا کو شکست دینی ہے، مرتضیٰ وہاب

کراچی:پاکستان میں باوجود وسائل کے کمی کے ایسا ٹیلنٹ موجود ہے جو کسی بھی بین الاقوامی ملک کے وسائل رکھنے والے کھلاڑیوں  کو با آسانی چیلنج کرسکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے اسکول کے بچوں کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کیسے یہ کم عمر بچے کسی ماہر ایتھلیٹ کی طرح کرتب دیکھا رہے ہیں۔

بچوں کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر مرتضی وہاب نے بھی باصلاحیت بچوں کو سراہا  اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئڑ پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ حیرت انگیز کمال کا ٹیلینٹ، ان بچوں کو بین الاقوامی کھیلوں کے لیے تیار کرنا چاہیے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما مرتضی وہاب کے علاوہ بھی کئی صارفین کی جانب سے ان باصلاحیت بچوں کی داد رسی کی گئی ہے۔

ٹوئٹر کے ایک صارف نے لکھا کہ زرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی۔

ایک اور ٹویٹ میں کہا گیا کہ بغیر کسی حفاظتی ساز و سامان اور باقاعدہ تربیت کے بچوں کی جانب سے ایسے کرتب کا مظاہرہ  ایک قدرتی ٹیلنٹ کی مثال ہے۔


متعلقہ خبریں