روم میں کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کے لیے مظاہرے 

روم میں کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کے لیے بھارتی مظالم کے خلاف احتجاج ، ہم نیوز اسکرین شاٹ


 اسلام آباد: یوم کشمیر پر روم میں کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کے لیے بھارتی مظالم کے خلاف احتجاج کیا گیا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے اپنے ایک ٹویٹ میں لکھا ہے کہ روم کی سڑکوں پر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف احتجاج کیا گیا جس کا مقصد یوم کشمیر پر مظلوم کشمیری عوام سے اظہار یک جہتی تھا۔

انہوں نے اپنے ٹویٹ میں یہ بھی کہا کہ مظاہرین نے مقبوضہ وادی میں بھارتی افواج کی جانب سے کی جانے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی جانب توجہ مبذول کرائی۔

گزشتہ روز وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے حوالے سے پاکستان کا مؤقف انتہائی واضح اور دو ٹوک ہے۔

انہوں نے یوم یکجہتی کشمیر سے متعلق  منعقد بین الاقوامی تقریبات میں شرکت کے لیے لندن روانگی سے قبل کہا تھا کہ کشمیر ہماری خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے۔ لندن میں یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر نہتے کشمیریوں پر ہونے والے بھارتی مظالم اور جبر استبداد کے خلاف بھر پور آواز اٹھائیں گے۔


متعلقہ خبریں