کابل: طالبان نے افغان حکومت سے مذاکرات کا عندیہ دے دیا، فریقین کے درمیان یہ ملاقات متوقع طور پر روس کے شہر ماسکو میں ہوگی۔
امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق طالبان سے ملاقات میں افغان صدر اشرف غنی شامل نہیں ہوں گے۔
افغان وزارت خارجہ کے ترجمان صبغت احمدی کا موقف ہے کہ اس موقع پر ایسی ملاقات کی ضرورت نہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ سیاسی ڈرامہ ہے جس سے افغان امن عمل میں کردار ادا نہیں ہو گا۔
رپورٹ کے مطابق ملاقات منگل اور بدھ کے روز ہوگی جس کے لیے اہم سیاسی رہنماؤں کو ملاقات میں شرکت کے دعوت نامے بھجوا دیے گئے۔
ملاقات مبینہ طور پر کریملن کے ملکیتی پریذڈنٹ ہوٹل میں ہو گی، اس حوالے سے روسی سفیر برائے افغانستان نے اہم کردار ادا کیا۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ طالبان کے مطابق روسی حکومت نے ملاقات کا راستہ ہموار کیا۔