ملک بھر میں موسم سرد اور خشک رہے گا

ملک بھر میں آج بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری کا امکان

فوٹو: فائل


اسلام آباد: ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم سرد اور خشک رہے گا۔ مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ چار فروری کو ملک میں داخل ہو گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ تین روز سے جاری بارش کے بعد ہفتے کو ملک بھر میں موسم خشک اور سرد رہے گا جب کہ بلوچستان میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔

لاہور سمیت پنجاب بھر میں تین روز بعد سورج نے جلوہ کرا دیا جس کے بعد سردی کی شدت میں کچھ کمی واقع ہوئی ہے۔ ملک کے پہاڑی علاقوں میں بھی سردی کی شدت برقرار ہے تاہم برفباری کا سلسلہ تھم گیا ہے۔

سب سے زیادہ سردی استور میں منفی 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کی گئی۔ قلات سمیت پہاڑی علاقوں میں یخ بستہ سائبیرین ہواؤں کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے جب کہ قلات کا کم سے کم درجہ حرارت چار منفی چار ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ چار فروری کو داخل ہو گا جس کی وجہ سے اسلام آباد، بالائی پنجاب اور بالائی سندھ سمیت مختلف ملک کے مختلف حصوں میں بارش کا امکان ہے۔

پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح سویرے شدید دھند کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی جب کہ موٹروے پولیس نے گاڑیوں میں فوگ لائٹس استعمال کرنے کی ہدایت کی۔

کراچی میں تیز ہواؤں کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے جب کہ ہوا میں ںمی کا تناسب 55 فیصد ہے۔


متعلقہ خبریں