جلد اپنی تنظیم کا اعلان کرنے جا رہا ہوں، فاروق ستار


حیدرآباد: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سابق کنوینر فاروق ستار نے کہا ہے کہ جلد اپنی تنظیم کا اعلان کرنے جا رہا ہوں۔

حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جو ہندو یاتری یہاں سے ہجرت کر کے بھارت گئے ان کی سیاسی سیٹوں، املاک اور زمینوں پر بھارت سے ہجرت کے پاکستان آنے والے مہاجروں کا حق ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں متروکہ زمینوں کا مسئلہ حل ہونا چاہئے اگر یہ حل نہیں ہوتا تو زمینوں کے بدلے ہمیں ہماری سیاسی اقتدار اور اختیار ہمارے مینڈیٹ کے لحاظ سے ہمیں دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ میرے دورے سے بہادرآباد والے اتنے پریشان ہوئےکہ جلسہ کردیا،ہم انھیں جلسوں میں مصروف رکھ کردورےکرتےرہیں گے۔

فاروق ستارنے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کراچی میں توڑ پھوڑ کر کے کراچی کو تباہ کر رہے ہیں،ان کی وجہ سے ایک لاکھ خاندان بے گھر ہوں گئے ہیں۔یہ لوگ تعلیم صحت جیسی سہولتوں سے محروم کر دئیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کراچی کے میئر وسیم اختر کو لوگوں نے کام کرنے کا مینڈیٹ دیا تھا کراچی کو تباہ کرنے کا نہیں،میں صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے کہا کہ جو ناجائز بلڈنگز بن گئ ان کے خلاف کارروائی کرنے میں حصہ نہیں لوں گا جب تک  غیر قانونی بلڈنگز بنانے والوں کے خلاف کارروائی نہیں ہوتی۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی حیدرآباد میں پانی کے مسئلے کو حل ہونا چاہئے،حکومت کو ان مسائل پر توجہ دینی ہو گئی،اسلام آباد میں بیٹھ کر منی بجٹ سے کچھ نہیں ہونا۔

فاروق ستار نے کہا ہے کہ حکومت کو آئی ایم ایف جانے کا فیصلہ اگست میں کر لینا چاہیئے تھا لگتا ہے کچے پھل توڑ لئے گئے ہیں جنہیں ملکی معاملات سنبھالنے کا ادراک ہی نہیں ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کل علی رضا عابدی کا چہلم ہے مگر اب تک ان کے قاتلوں کو گرفتار نہیں کیا گیا ،جلد علی رضا عابدی کے قاتلوں کو بے نقاب کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں  متحدہ قومی فورم کے نام  سے سن 86 کی ایم کیو ایم بناوں گا جس میں شمولیت کے لئے ایم کیو ایم کے تمام دھڑوں کو دعوت دیتا ہوں۔


متعلقہ خبریں