’آنگن‘ کا انتخاب ذاتی وجوہات کی بنا پر کیا، احد رضا میر

’آنگن‘ کا انتخاب ذاتی وجوہات کی بنا پر کیا، احد رضا میر | urduhumnews.wpengine.com

فائل فوٹو


اسلام آباد: پاکستانی ڈرمہ انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے ستارے احد رضا میر نے کہا ہے کہ انہوں نے ہم ٹی وی کے ڈرامہ ’آنگن‘ میں کام کرنے کا انتخاب ذاتی وجوہات کی بنا کیا ہے۔

احد رضا میر نے کہا کہ پاک بھارت تاریخ کی وجہ سے 1940 کے دور کا کردار ادا کرنا ایک چیلنج تھا کیوں کہ ہمارے پاس اس سے متعلق زیادہ معلومات نہیں ہیں، صرف کپڑے، تصاویر اور لوگوں سے سنی ہوئی داستانیں ہیں اور اس وقت کی ویڈیوز ملنا بھی بہت مشکل ہیں یہی وجہ ہے کہ اس ڈرامہ کو حقیقی رنگ دینا ایک چیلنج ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس دور میں جانے کا ایک مزہ تھا جب چیزیں آج سے مختلف تھیں اور ہم نے اسے ایک چیلنج سمجھ کر ادا کیا، امید ہے ناظرین اسے پسند کریں گے۔

احد رضا میر نے کہا کہ 1940 کے کردار کو 2019 کے ناظرین کے سامنے پیش کرنا کسی چیلنج سے کم نہیں اور ہم نے ایسا کرنے کی کوشش کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں اس دور کو نہیں جانتا، اس دور کی زبان نہیں آتی، حالات اور صورتحال سے بالکل واقفیت نہیں ہے ان ہی چیزوں کی وجہ سے اس کرادار نے مجھے اپنی طرف کھینچا۔

انہوں نے بتایا کہ 65 سال پیچھے جانا ایک دلچسپ بات ہے ڈرامے کی کہانی اور ڈائریکٹر کا اس میں بہت بڑا کردار ہے لیکن میں نے ذاتی وجوہات کی بنا پر’آنگن‘ کا انتخاب کیا۔

احد رضا میر نے کہا کہ اگر میں اس کردار کو اچھے طریقے سے نبھا پایا تو یہ میرے لیے ایک بڑی کامیابی ہوگی، میں نے اس دور کی کوئی ویڈیو نہیں دیکھی کیوں کہ وہ میرے کردار پر اثر انداز ہو سکتی تھی، ہم نے اس ڈرامہ میں اپنی طرف سے محنت کی ہے اور امید ہے ناظرین کو پسند آئے گا۔

احد رضا میر پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے ستارے ہیں۔ انہوں نے چند ڈراموں اور فیچر فلموں میں کام کرکے بہت سے پرانے اداکاروں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

ہم ٹی وی کے ڈرامہ ’آنگن‘ میں احد رضا میر ایک محبت میں گرفتار شخص کا کردار ادا کر رہے ہیں جس نے ناظرین کے دل موہ لیے ہیں اور ان سے بہتر یہ کردار شاید کوئی ادا نہ کرسکے۔


متعلقہ خبریں