لاہور: سانحہ ساہیوال کے مقتولین ذیشان اور خلیل کے اہل خانہ کی آج صدر پاکستان عارف علوی سے ملاقات متوقع ہے۔
لاہور پولیس کے مطابق ذیشان اور خلیل کے اہل خانہ اسلام باد کے لیے روانہ ہوگئے۔ ذیشان کے گھر سے اس کا بھائی احتشام اور اس کی والدہ جبکہ خلیل کا بھائی جمیل اسلام آباد کیلیے روانہ ہوئے ہیں۔ سانحہ ساہیوال میں جاں بحق افراد کی فیملیز کو ایوان صدر بلایا گیا ہے۔
تھانہ کوٹ لکھپت کے پولیس اہلکار بھی ذیشان کی فیملی کے ہمراہ ہیں۔
ذیشان کے اہلخانہ کا اسرار ہے کہ مقتول کے نام کے ساتھ دہشتگرد نہ لکھا جائے جب حکومت کا مؤقف کا ہے ذیشان کے خلاف مشکوک سر گرمیوں کے ثبوت ملے ہیں اور مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔
حکومت کی جانب سے معاملے کی تحقیقات کرنے کمیٹی نے بھی ذیشان کے معاملے میں مزید تفتیش کی تجویز دی تھی۔
یاد رہے کہ پنجاب پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی میں 19 جنوری کو ساہیوال ٹول پلازہ کے قریب ایک گاڑی پر فائرنگ کی تھی جس میں چار افراد جاں بحق اور تین بچے زخمی ہوگئے تھے۔ کار کے ڈارئیور ذیشان کے متعلق سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ اس کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا۔