خطے میں امن کے لئے افغانستان میں امن ضروری، آرمی چیف


راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سینٹ کام چیف جنرل جوزف ایلووٹل کی ملاقات ہوئی جس کے دوران جیو اسٹریٹیجک صورتحال اور علاقائی سیکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات کے دوران افغان امن اور مفاہمتی عمل پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

اس موقع پر سینٹ کام چیف نے علاقائی امن و استحکام کے لئے پاک فوج کے اقدامات کو سراہا۔

آرمی چیف نے کہا کہ خطے میں امن کے لئے افغانستان میں امن ضروری ہے، پاکستان نے مشکلات کے باوجود امن کے لئے تمام تر اقدامات کئے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں امن کے لئے کوششیں جاری رکھے گا۔

دوسری جانب چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سے بھی امریکی سینٹ کام چیف کی ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور جیو اسٹریٹیجک ماحول پر بات چیت کی گئی۔


متعلقہ خبریں