اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبوں پرکام تیزکیا جائے۔ پاک چین تعاون سے زرعی وصنعتی شعبوں کوترقی ملےگی۔
یہ بات انہوں نے پاک چین اقتصادی راہدری (سی پیک) سے متعلق اجلاس کے دوران کہی۔ اجلاس کی صدارت وزیراعظم نے کی۔
وزیراعظم نے سی پیک منصوبوں پرکام تیزکرنےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک منصوبوں سےسماجی اقتصادی سرگرمیاں پیداہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ منصوبے جلد مکمل کرنا پاکستان کےمفاد میں ہے۔
عمران خان نے کہا کہ پاکستان غربت کےخاتمےکے لیےچین کےتجربات سےفائدہ اٹھا سکتا ہے۔
اجلاس میں سی پیک منصوبوں پرپیشرفت کا جائزہ لیا گیا جبکہ منصوبے کے تحت صنعتی زون، زرعی، سماجی واقتصادی ترقی پربریفنگ بھی دی گئی۔ وزیراعظم کوانفرا اسٹرکچر، گوادرکی ترقی سےمتعلق بھی بتایا گیا۔