فواد چوہدری نے مسلم لیگ ق سے معذرت کر لی

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری  نے اپنے بیان پر مسلم لیگ ق کی قیادت سے معذرت کر لی ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات نے رات گئے مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الہی کو معذرت کا پیغام بھجواتے ہوئے وضاحت کی کہ اُن کے منہ سے مسلم لیگ ق کا نام غلطی سے نکل گیا تھا۔

فواد چوہدری نے مسلم لیگ ق سے فارورڈ بلاک کے متعلق بیان پر مسلم لیگ ق نے سخت رد عمل دیا تھا اور چوہدری مونس الہیٰ نے اپنے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ ایسے بیانات سے اتحاد ختم ہو سکتا ہے۔

مونس الہیٰ نے وزیر اعظم عمران خان سے درخواست کی کہ وہ اپنے وزیروں کو نظم و ضبط سیکھائیں تاکہ تمام جماعتوں کو اتحاد قائم رہ سکے۔


مونس الہیٰ کے سخت رد عمل کے بعد تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے مسلم لیگ ق کے رہنما کو معذرت کا مسیج کیا۔


متعلقہ خبریں