رانا ثنا اللہ نے شیخ رشید سے استعفے کا مطالبہ کردیا

فائل فوٹو


اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی رانا ثنا اللہ نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد سے استعفے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اگر کابینہ کا کوئی ممبر حکومتی فیصلوں سے انکاری ہے تو اس کو پہلے استعفی دینا چاہیے ہے۔

ن لیگی رہنما کا کہنا تھا شیخ رشید روز پبلک اکاؤنٹ کمیٹی(پی اے سی) کیخلاف بات کرتے ہیں اگر کابینہ کا وزیر حکومتی فیصلوں کیخلاف بات کرے گا تو حکومت کو اسے روکنا چاہیے ہے۔

یاد رہے کہ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو پی اے سی کا چیئرمین بنانے پر مطمئن نہیں ہیں اور اپنی اتحادی جماعت پاکستان تحریک انصاف کے فیصلے پر معترض نظر آتے ہیں۔

شیخ رشید نے وزیرقانون فروغ نسیم سے قانونی رائے مانگی تھی کہ آیا وہ چیئرمین پی اے سی لگ سکتے ہیں یا نہیں؟ فروغ نسیم کے مطابق شیخ رشید قانونی طورپر پبلک اکاونٹس کمیٹی کے ممبر بن سکتے ہیں۔

شہبازشریف کی بطورچئیرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی تقرری کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایک درخواست بھی دائر کی گئی تھی جس کی اہلیت پر عدالت نے 31 دسمبرکوفیصلہ محفوظ کیا تھا۔


متعلقہ خبریں