چیف جسٹس کا فری لیگل کلینک کھولنے کا اعلان

چیف جسٹس کی صحافیوں سے ملاقات


لاہور:چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ وہ اپنی ریٹائرمنٹ کے بعد فری لیگل کلینک کھولیں گے، جس میں مظلوم، غریب اور بے سہارا افراد کو مفت قانونی امداد فراہم کی جائے گی۔

لاہورمیں صحافیوں کے ایک وفد سے غیر رسمی ملاقات کے دوران ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بہتری کے لیے جب بھی کوئی لانگ مارچ ہوا اس میں سب سے آگے وہ ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے پاکستان کی بہتری کے لیے سمت طے کر دی ہے۔  پاکستان کو ہم سب نے مل کر آگے لے جانا ہے ۔

چیف جسٹس نے کہا کہ صحافتی اداروں میں کارکنوں کو بروقت تنخواہیں دینا کا معاملہ اور ان کی نوکریوں کے تحفظ کے لیے ریٹارمنٹ کے بعد کردار ادا کرتے رہیں گے۔

بعد ازاں صحافتی تنظیم پی ایف یوجے کے وفد نے چیف جسٹس آف پاکستان کو ملک کے لیے کی گئی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا جبکہ وفد نے مختلف صحافتی اداروں میں کارکنوں کی چھانٹیوں اور تنخواہوں کی عدم ادائیگیوں کے حوالے سے چیف جسٹس کو آگاہ بھی کیا ۔

چیف جسٹس سے غیر رسمی ملاقات میں رانا محمد عظیم، شہزاد حسین بٹ، اشرف مجید، شاہد چوہدری اور محمد کلیم شامل تھے۔


متعلقہ خبریں