وزیر اعظم عمران خان کی ویرات کوہلی کو مبارکباد

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے آسٹریلوی سرزمین پر سیریز جیتنے پر بھارتی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ویرات کوہلی اور بھارتی کرکٹ ٹیم کو پہلی ایشیائی ٹیم کے طور پر آسٹریلوی میدانوں میں سیریز جیتنے پر مبارکباد۔

واضح رہے بھارت نے آسٹریلیا کے خلاف چوتھا ٹیسٹ میچ ڈرا ہونے پر سیریز دو ایک سے اپنے نام کر لی تھی جس کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم نے آسٹریلوی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز جیتنے والی پہلی ایشیائی ٹیم کا اعزاز اپنے نام کیا تھا۔

چوتھے ٹیسٹ میچ کے پانچویں روز وقفے وقفے سے جاری بارش کی وجہ سے میچ کا نتیجہ ڈرا پر منتج ہوا۔

ویرات کوہلی کی قیادت میں بھارت نے چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز اپنے نام کرکے  نا صرف آسٹریلوی سر زمین پر پہلی سیریز جیتی بلکہ بھارت کینگروز کی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز جیتنے والا پہلا ایشیائی ملک بھی بن گیا۔

بڑی کامیابی پر دنیا بھر سے بھارتی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد کے پیغامات بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے۔


متعلقہ خبریں