جنوبی پنجاب کیلئے الگ پبلک سروس کمیشن بنانے کا فیصلہ

جنوبی پنجاب کیلئے الگ پبلک سروس کمیشن بنانے کا فیصلہ | urduhumnews.wpengine.com

فائل فوٹو


ملتان: گورنر پنجاب کی ہدایت پر جنوبی پنجاب کیلئے الگ پبلک سروس کمیشن بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو رواں سال مارچ سےاپنا کام شروع کردے گا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ جنوبی پنجاب پبلک سروس کمیشن( ایس پی پی ایس سی) کا دفتر ملتان میں بنایا جائے گا اور گورنر پنجاب کی ہدایت پر چیئرمین پنجاب پبلک سروس کمیشن نے اس حوالے سے کام شروع کردیا ہے۔

جنوبی پنجاب پبلک سروس کمیشن رواں سال مارچ کے تیسرے ہفتے میں کام شروع کردے گا جو امتحان لینے، پیپر پرنٹنگ میں خود مختار ہوگا۔

پنجاب پبلک سروس پبلک کمیشین صوبے کے سرکاری اداروں میں بھرتیوں کیلئے تحریری امتحان کا انعقاد کرتا ہے جس میں شرکت کیلئے جنوبی پنجاب کے نوجوانوں کو دور دراز علاقوں سے بڑے شہروں لاہور، ملتان فیصل آباد اور بہاولپور جانا پڑتا ہے۔

جنوبی پنجاب پبلک سروس کمیشن کے قیام سے نہ صرف نوجوانوں کی مشکلات کم ہوں گی بلکہ روزگار کے مواقع بھی میسر آئیں گے۔


متعلقہ خبریں