مخالف بیان پر حکومت ڈاکٹر فرخ سلیم کی تقرری سے مکر گئی، محمد زبیر


لاہور: سابق گورنر سندھ اور پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر کا کہنا ہے کہ حکومت نے خود ڈاکٹر فرخ سلیم کو حکومتی ترجمان مقررکیا اور جب وہ خلاف ہوئے تو وزیر اطلاعات فواد چودھری اس تقرری سے مکر گئے۔

نواز شریف سے ملاقات کے لیے کوٹ لکھپت جیل آمد پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر فرخ سلیم روز میڈیا پر حکومتی پالیسز ڈسکس کرتے رہے اور ان کی تقرری بھی  فواد چودھری نے خود ٹوئیٹر پر اعلان کیا تھا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے وزیر خزانہ درست چنا مگر پوری ٹیم درست نہیں۔ پنجاب کے وزیر اعلی کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار تو ٹھیک طرح بول بھی نہیں سکتے۔

محمد زبیر نے کہا کہ پی ٹئ ائی حکومت نے 24دسمبر کو پیش ہونے والی رپورٹ پر جذبات سے کام لیا۔ وزیراعلی کو ای سی ایل پر ڈالنا اور گورنر راج لگانے کی بات کرنا بچگانہ حرکت تھی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی ائی کے سندھ کے رہنما ابھی میچور نہیں۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ اطمینان اور حوصلے سے جیل میں وقت گزار رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں