کراچی سے کوئی مخلص نہیں، وسیم اختر

آج رات حلقہ بندیاں درست کر لیں، الیکشن کل کرالیں، وسیم اختر

مئیر کراچی اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما وسیم اختر نے کہا ہےکہ وزیراعظم عمران خان کو بتاچکے ہیں کہ کراچی تباہ ہو رہا ہے، منصوبے بنا کردیے لیکن لگتا ایسا ہے کہ اس شہر سےکوئی بھی مخلص نہیں۔

کراچی میں بھنگوریہ گوٹھ میں پانی کی لائن کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت بلندوبانگ  دعوے کرتی ہے لیکن پروجیکٹس نہیں دیئے جارہے۔

انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات ہےکہ قیام پاکستان کےبعد پہلی بار اس علاقے کو پانی فراہم کیاجارہاہے، صوبائی اور وفاقی حکومتیں بنتی ہیں لیکن کسی کی پالیسی کراچی دوست نہیں ہوتی۔

مئیر کراچی نےکہا کہ شہر میں اسپتال، ٹرانسپورٹ اور تعلیم کا نظام تباہ ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لیڈر صوبائی دارالحکومت آتے ہیں اور بڑی بڑی باتیں کرتے ہیں لیکن پیسے دینے میں ہاتھ کانپتے ہیں۔

اس موقع پر ڈپٹی کنوینر ایم کیو ایم پاکستان کنور نوید جمیل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت نے کراچی اور حیدر آباد کے فنڈز روک لیے تاکہ کام نہ ہونے کی وجہ سے لوگ ایم کیوایم سے ناراض ہوں اور پیپلزپارٹی کو وٹ دیں۔

وسیم اختر نے کہا کہ جن کے آباؤ اجداد نے ملک بنایا، ان کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے، افسوس ہے کہ پاکستان کے 70 سال گزر جانے کے بعد ہم یہاں پانی کی لائن کا افتتاح کر رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں