چیف جسٹس کا یو سی ایچ کی بحالی کے لیےفنڈ ریزنگ مہم کا آغاز

فوٹو: فائل


لاہور :چیف جسٹس پاکستان نے یونائیٹڈ کرسچن اسپتال (یو سی ایچ) کی بحالی کے لیے فنڈز ریزنگ مہم کا آغاز کر دیا۔

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں یو سی ایچ کی حالت زار پر ازخود نوٹس کیس کی سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس نے  اسپتال کا گزشتہ دس سالوں کا فرانزک آڈٹ کرانے کا حکم دے دیا۔

دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ مجھے یقین ہے کہ کرسچن کمیونٹی بڑھ چڑھ کر تعاون کرے گی، انہوں نے اسپتال کی بحالی کے لیے سات رکنی اسٹیئرنگ کمیٹی بنانے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے اسٹیئرنگ کمیٹی کے کنونیئر ڈاکٹر جواد سے کمیٹی کے دیگر ممبران کے نام سے متعلق تجویز مانگ لی۔

اسٹیئرنگ کمیٹی کے کنونیئر ڈاکٹر جواد نے عدالت کو بتایا کہ یو سی ایچ کی بحالی کے لیے 40 سے 50 کروڑ روپے درکار ہوں گے۔

چیف جسٹس نے اسپتال کی بحالی کے لیے ایک لاکھ روپے امداد کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان بھی اسپتال کی بحالی کے لیے بڑھ چڑھ کر تعاون کریں۔

عدالت میں موجود کرسچن کمیونٹی کے دیگر عہدیداروں کا بھی امداد دینے کا اعلان کیا۔

عدالت نے حکومت پنجاب سے بھی اسپتال کی بحالی کے لیے فنڈز کے تعاون کے لیے تفصیلات طلب کر لیں۔

 


متعلقہ خبریں