’عوامی پیسہ کھانے کےجو طریقےاستعمال کیےگئے وہ ناقابل یقین ہیں‘

حملے کہاں ہوں گے یہ نہیں پتہ تھا، وزیراعظم | urduhumnews.wpengine.com

فائل فوٹو


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عوامی پیسہ کھانے کے جو طریقے استعمال کیے گئے، وہ ناقابل یقین ہے۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں پانامہ اور جعلی اکاؤنٹس کی جے آئی ٹی رپورٹس  پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کرپشن سے ریاست مقروض اور غربت کا شکار ہو گئی۔

انہوں نے کہا کہ ’یہ سمجھنے کے لیے کہ ریاستیں کیسے مفلسی اور قرض کی دلدل میں اترکر ناکامی کی بھینٹ چڑھتی ہیں پانامہ اور جعلی اکاونٹس کے بارے میں تیار کی جانے والی جے آئی ٹی رپورٹیں نہایت اہم دستاویز (کیس اسٹدی) ہیں۔‘

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جس مقدار اور انداز میں عوامی وسائل پر ڈاکہ ڈالا گیا وہ ناقابل یقین و تصور ہے۔

اپنے پیغام میں ان کا مزید کہنا تھا کہ ’ان رپورٹوں کے مطالعے کے باوجود لٹیروں کی وکالت کرنے والے قبیلے کو سمجھنا میرے لیے یقیناً مضحکہ خیز حد تک باعث تعجب ہے۔‘

یاد رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کو گزشتہ روز العزیزیہ ریفرنس میں سات سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی جبکہ فلیگ شپ ریفرنس میں بری کردیا گیا تھا۔

سابق وزیراعظم پر العزیزیہ ریفرنس میں قید کے علاوہ  تقریباََ ایک ارب 50 کروڑ روپے کا جرمانہ اور جائیداد کو بھی ضبط کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔

دوسری جانب سپریم کورٹ نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں اومنی گروپ زرداری گروپ اور بحریہ گروپ کی جائیدادیں منجمد کرنے کا حکم دے دیا جب کہ تینوں گروپس کی مخصوص جائیداد کی خریدوفروخت اور ٹرانسفر پر بھی پابندی عائد کر دی۔

 


متعلقہ خبریں