آسکر ایوارڈ یافتہ امریکی اداکار کیون اسپیسی پر فرد جرم عائد

فوٹو: فائل


بوسٹن: امریکی ریاست میسا چوسٹس میں آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار کیون اسپیسی پر 18 سالہ لڑکے کے ساتھ زیادتی کے الزام میں فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کیون اسپیسی پر الزام ہے کہ انہوں نے دو سال قبل 18 سالہ لڑکے کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

نانٹکیٹ کے مقامی عدالت میں سات جنوری کو مقدمہ کی سماعت کی جائے گی۔ اسیسی کے وکیل نے فوری طور پر عدالت کو کوئی جواب نہیں دیا ہے۔

اسپیسی پر نومبر 2017 کو ایک ٹی وی چینل کی صحافی ہیدر نے الزام عائد کیا تھا کہ اسپیسی کی جانب سے اس کے 18 سالہ بیٹے کو کلب کار ریسٹورنٹ اور نانٹکیٹ بار میں سات جولائی 2016 کو جنسی زیادتی کی گئی تھی۔

اسپیسی پر الزام عائد کرتے ہوئے ہیدر نے کہا تھا کہ اس نے بہت زیادہ شراب پینے کے بعد 18 سالہ لڑکے کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جس کے خلاف تھانے میں رپورٹ بھی درج کرائی گئی۔

ہیدر کی جانب سے اسپیسی کے خلاف پریس کانفرنس کے بعد 30 سے زائد افراد نے اسپیسی پر جنسی زیادتی کی کوشش کا الزام عائد کیا تھا۔

اداکار انتھونی راپ بھی بیان دے چکے ہیں کہ 1986 میں اسپیسی نے انہیں ہراساں کیا تھا جب ان کی عمر 14 سال تھی۔

58 سالہ کیون اسپیسی کو سال 2000 میں بہترین اداکاری کے آسکر ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا تھا تاہم اسپیسی پر الزام کے بعد انہیں مشہور ڈرامہ ہاؤس آف کارڈر سے بھی نکال دیا گیا تھا۔

ہاؤس آف کارڈ  ڈرامے کی ٹیم کے آٹھ افراد نے بھی کیون اسپیسی پر جنسی زیادتی کا الزام عائد کیا تھا۔


متعلقہ خبریں