میدانی پنجاب اور بالائی سندھ میں شدید دھند کا راج

فائل فوٹو


اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے میدانی، بالائی سندھ اور پشاور ڈویژن میں شدید دھند پڑنے کا سلسلہ جاری ہے جب کہ ملک کے دیگر علاقوں میں خشک سردی کی شدت برقرار رہے گی۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کُہر پڑنے کے سبب خشک سردی کی شدت برقرار ہے اور جمعہ کی صبح درجہ حرارت  سات ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں آج بھی دھند کا راج ہے۔ لاہور میں ہلکی دھند پڑنے سے پارہ گرگیا جس کے سبب سردی کی شدت میں اضافہ ہو ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

فوٹو: ہم نیوز

نارووال میں بھی دھند کے باعث حد نگاہ انتہائی کم رہ گئی ہے جس سے ٹریفک کی روانی میں مشکلات کا سامنا ہے۔ ٹریفک پولیس نے ڈائیورز کو رفتار کم اور اسموگ لائٹ استعمال کرنے کی ہدایات ہے۔

محمکہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا کے اکثر علاقوں میں خشک سردی پڑنے کا اندیشہ ہے۔ جمعہ کی صبح مردان میں شدید دھند پڑنے سے حد نگاہ کافی حد تک کم رہی اور ٹریفک پولیس نے ڈرائیورز حضرات کو رفتار کم رکھنے کی ہدایت بھی کی۔

بلوچستان اور سندھ کے اکثر علاقوں میں جمعہ کے روز موسم سرد اور خشک رہے گا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے شمالی علاقوں میں موسم شدید سرد جبکہ دیگر علاقوں میں سرد اور خشک رہا۔ پنجاب کے بعض وسطی اور جنوبی علاقوں میں دھند پڑی۔

جمعرات کے روز سکردو منفی09، گوپس منفی07، قلات منفی06، کوئٹہ، کالام، ہنزہ، استور منفی05، دالبندین منفی04، گلگت، مالم جبہ، دیر منفی03، چترال، راولاکوٹ منفی02، دروش اور بگروٹ میں درجہ حرارت منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں