تجاوزات کیخلاف آپریشن ایمپریس مارکیٹ سے اسلحہ، منشیات ملنے کا دعویٰ

آج رات حلقہ بندیاں درست کر لیں، الیکشن کل کرالیں، وسیم اختر

کراچی: میئر کراچی اور رہنما متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان وسیم اختر نے کہا ہے کہ چائنا کٹنگ اور تجاوزات ختم کرانے پر ماضی کے ساتھیوں کی دھمکی آمیز کالز موصول ہورہی ہیں۔

کراچی چیمبر آف کامرس میں خطاب کرتے ہوئے میئر کراچی کا کہنا تھا کہ ہماری پارٹی کے ماضی کے ساتھی جنہوں نے پلاٹوں پر چائنا کٹنگ کی اور  شادی ہال بنائے، اُن کے شادی ہال میں نے گرائے لیکن اب مجھے دھمکی آمیز کالز موصول ہورہی ہیں۔

وسیم اختر نےکہا کہ تجاوزات غلط چیز ہے لیکن ایمپریس مارکیٹ میں غیرقانونی سرگرمیاں ہوتی تھیں، وہاں اسلحہ اور منشیات موجود تھیں۔

وسیم اختر کا کہنا تھا کہ کراچی کو بہتر کرنے کے لیے کام کررہا ہوں، ہر انگلی میری طرف اٹھ رہی ہے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ عدالت کے حکم پر عملدرآمد کروارہا ہوں، ہر مسئلے کےحل کے لیے کراچی والے میری طرف دیکھ رہے ہیں۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر شہر قائد میں تجاوزات کے خلاف بڑے آپریشن کا آغاز رواں سال نومبر میں کیا گیا۔

آپریشن میں ابتدائی طور پر صدر، ایمپریس مارکیٹ اور دیگر ملحقہ علاقوں کو ٹارگٹ کیا گیا جس کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں بھی آپریشن کیا گیا۔

 


متعلقہ خبریں