شہباز شریف کی جنوبی پنجاب صوبے کی حمایت

الگ صوبہ بنانے کے لیے ابھی آیئنی ترمیم ضروری ہے، شاہ محمود قریشی


اسلام آباد: قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں جنوبی پنجاب صوبے کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کے فائدے کے لیے حکومت سے تعاون کریں گے۔

انہوں نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ صوبہ بہاولپور بھی بحال کیا جائے. ان کا کہنا تھا کہ وہ جنوبی پنجاب صوبے کی بی حمایت کریں گے اور اسی لے جنوبی پنجاب سوبے کے قیام کا بل فوری طور پر لا رہے ہیں۔

الگ صوبہ بنانے کے لیے ابھی آیئنی ترمیم ضروری ہے، شاہ محمود قریشی

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے قومی اسمبلی میں اجلاس کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ مالی سال میں جنوبی پنجاب کے لیے الگ ترقیاتی پروگرام لائیں گے.
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کو حاصل اختیارات کے ذریعے فی الحال جنوبی پنجاب کو الگ سیکرٹیریٹ دیں گے لیکن الگ صوبہ بنانے کے لیے ابھی آئینی ترمیم ضروری ہے. ان کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب صوبہ بننے سے ناصرف پسماندگی کم ہوگی بلکہ اس سے تین صوبوں پر پنجاب کی برتری بھی ختم ہو جائے گی۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب پر سیاسی اتفاق رائے بھی ضروری ہے. پاکستان مسلم لیگ ن  اور پاکستان پیپلزپارٹی سے گزارش ہے کہ جنوبی پنجاب صوبے کے معاملہ پر ایک ساتھ بیٹھ جائیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تحریک انصاف جنوبی پنجاب صوبے پر ایک واضح موقف لےچکی ہے۔ ہم نے جنوبی پنجاب کو اپنے منشور میں شامل کیا۔ ساری جماعتوں کی سینیئر لیڈرشپ پر مشتمل ایک کمیٹی بنائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ وسطی اور جنوبی پنجاب کے لوگوں کے معیار زندگی میں بہت فرق ہے. جنوبی پنجاب صوبے پر جب بھی کوئی پیش رفت ہوئی کوئی نہ کوئی رکاوٹ ڈال دی جاتی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس دو تہائی اکثریت نہیں ہے. پنجاب میں گزشتہ پانچ سال ن لیگ کی حکومت تھی قرارداد کیوں منظور نہ کی گئی۔ جنوبی پنجاب صوبے کے معاملہ پر ملک میں اب اتفاق رائے نظر آ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے دس برس میں صوبہ کیوں نہیں بنایا۔ اب اپوزیشن مل کر کام کرے۔

جنوبی پنجاب کے صوبے پر آج کے اتفاق رائے کا کریڈٹ پیپلز پارٹی کو جاتا ہے، بلاول بھٹو

قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر پر شکریہ ادا کرتے ہیں لیکن اس وقت عوام مہنگائی کے سونامی میں ڈوب رہے ہیں اسی یے بحث مہنگائی پر ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے مسئلے کو ہم سب کے سامنے لے کر آئے اسی لیے آج کے  اتفاق رائے کا کریڈٹ پیپلز پارٹی کو جاتا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سو دن میں اس معاملہ کے حل کا وعدہ کای تھا لیکن اسے پورا نہیں کیا۔ حکومت ای سی ایل کے نام پر ارکان پارلیمنٹ کو ہراساں کررہی ہے لیکن امید کرتے ہیں کہ اراکان پارلیمنٹ کے نام اس میں شامل نہیں ہوں گے۔

گزشتہ حکومت کی جنوبی پنجاب میں کوئی دلچسپی نہیں تھی، فواد چوھردی

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ کی تقسیم کا معاملہ آرہا ہے تو سندھ حکومت نے نمائندہ نامزد نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت کی جنوبی پنجاب میں کوئی دلچسپی نہیں تھی، وزیراعظم نے کہا کہ تمام چھوٹے علاقوں میں وسائل برابر تقسیم کیے جائیں، ہم نے کسی رکن کا نام ای سی ایل پر نہیں ڈالا بلکہ نکال دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جیسے فاٹا کے الحاق کا کریڈٹ عمران خان کا ہے ایسے ہی جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کا کریڈٹ عمران خان کا ہوگا۔

قومی اسمبلی کا اجلاس کل صبح  ساڑھے دس بجے تک ملتوی کردیا گیا۔


متعلقہ خبریں