نارووال: پنجاب کے ضلع نارووال سے لاہور جانے والی لاثانی ایکسپریس ٹرین اسکول وین سے ٹکرا گئی ہے۔
حادثے میں 12 سے زائد طلباوطالبات شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
خطرناک حادثہ پیجوالی ریلوے اسٹیشن کے قریب لیول کراسنگ پر پیش آیا ہے۔
واقع کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق تمام بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
ریلوے کراسنگز پر پھاٹک نہ ہونے کے سبب رواں برس حادثات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق 2018 میں 29 حادثات پیش آئے ہیں۔
پاکستان میں ریلوے ٹریک پر1875 مقامات پر کوئی پھاٹک نہیں ہے جو حادثات میں اضافے کا سبب بن رہے ہیں۔