اسلام آباد: ترکی کے وزیر داخلہ سلیمان سوئیلو نے اسلام آباد میں وزیراعظم سے ملاقات کی اور ترک صدر کا خصوصی مبارک بادی پیغام بھی وزیراعظم کو پہنچایا ہے۔
ترک وزیر نے اپنی قیادت کی طرف سے عمران خان کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارک باد دی اور ملاقات میں پاک ترک تعاون کے مختلف امور اور تعاون کو بڑھانے پر تبادلہ خیال بھی ہوا۔
ملاقات کے دوران وزیراعظم نے ترکی کے صدر اور ترک قیادت کو پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی۔
ترکی کے وزیر داخلہ سلیمان سوئیلو آج صبح ہی پاکستان پہنچے ہیں۔ وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار خان آفریدی نے ان کا استقبال کیا تھا۔
وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق سلیمان سوئیلو نے پاکستان آمد کے فوری بعد شہریار آفریدی سے غیر رسمی بات چیت بھی کی ہے۔