میڈرڈ: اسپین کے پراسیکیوٹر نے فٹبال ورلڈ کپ کے گانے ‘واکا واکا’ سے شہرت پانے والی مشہور گلوکارہ شکیرا پر ٹیکس چوری کا الزام عائد کر دیا ہے۔
اسپین کے پراسیکیوٹر نے کولمبیا کی گلوکارا شکیرا پر ایک کروڑ 63 لاکھ ڈالر ٹیکس ادا نہ کرنے کا کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔
شکیرا پر الزامات کیٹالونیا میں عائد کیے گئے ہیں جہاں وہ اپنے شوہر گیرارڈ پیکوئے کے ہمراہ باقاعدگی سے بارسلونا کی ٹیم کے میچ دیکھنے جاتی ہیں۔
پراسیکیوٹر کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے سال 2012 سے 2014 تک یہاں رہائش کے باوجود ٹیکس ادا نہیں کیا ہے۔
شکیرا کے ترجمان نے کہا ہے کہ شکیرا 2015 سے اسپین میں موجود نہیں ہیں تاہم وہ حکام کو باقاعدگی سے ٹیکس ادا کرتی رہی ہیں۔
شکیرا کے شوہر گیرارڈ فٹبالر ہیں اور ان کے دو بچے بھی ہیں۔ شکیرا کو گزشتہ فٹبال کے تینوں ورلڈ کپ میں گانا گانے کا اعزاز حاصل ہے جب کہ شکیرا نے فٹبال ورلڈ کپ میں پہلی بار واکا واکا گانا گایا تھا جس سے انہیں دنیا بھرمیں پذیرائی ملی تھی۔