بھونیشور: ہاکی ورلڈکپ 2018 میں بیلجیئم اور نیدرلینڈ نے فائنل میں رسائی حاصل کر لی ہے۔
بھارت کے شہر بھونیشور میں آج کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میچ میں بیلجیئم نے انگلینڈ کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 6-0 سے شکست سے دے دی۔
بیلجئیم کی جانب سے کھیل کے آغاز سے ہی انگلینڈ پر جارحانہ حکمت عملی اپناتے ہوئے دباؤ رکھا اور یکے بعد دیگرے 6 گول داغ دیئے۔
انگلینڈ کی دفاعی لائن بیلجئیم کے فارورڈ لائن کے آگے بے بس دکھائی دی جبکہ دوسرے سیمی فائنل میچ میں دفاعی چمپئن آسٹریلیا کو نیدرلینڈ کے ہاتھوں پنلٹی شوٹ آوٹ پر 4-3 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
کھیل کے آغاز سے دونوں ٹیموں نے جارحانہ کھیل پیش کیا اور کھیل کے اختتام تک اسکور 2-2 سے برابر رہا، جس کے بعد پنلٹی شوٹ آؤٹ میں نیدرلینڈز نے آسٹریلیا کو 4-3 سے ہرا دیا۔
واضح رہے کہ ورلڈ کپ ہاکی کا فائنل کل اتوار 16 دسمبر کو بیلجئیم اور نیدرلینڈز کی ٹیموں کے مابین کھیلا جائے گا۔