پی آئی اے کا کرایوں میں خصوصی رعایت کا اعلان

فوٹو: فائل


لاہور:پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن(پی آئی اے) نے رواں برس کے آخر میں کرایوں میں خصوصی  کمی کا اعلان کیا ہے۔

اس کمی سے بیرون ملک جانے والے مسافر 14 سے 28 دسمبر تک ان رعایتی نرخوں سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

پی آئی اے انتظامیہ نے سماجی رابطوں کی ویب پراپنے ٹویٹ پیغام  میں کرایوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔

پی آئی اے کے مطابق کرایوں میں کمی کا اعلان چین، یورپ اور افغانستان جانے والی پروازوں کے ٹکٹ پر کیا گیا ہے۔

کوپن ہیگن، اوسلو جانے کے لیے 38 ہزار 500 جبکہ میلان اور پیرس جانے کے لیے صرف 33 ہزار600 روپے میں ٹکٹ بک کرایا جاسکتا ہے۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پاکستان سے بیجنگ کے دوطرفہ کرایوں میں 8 ہزار روپوں کی کمی کی گئی ہے جبکہ اس کے علاوہ مفت سامان کی رعایت 40 کلو گرام تک بڑھا دی گئی ہے۔


پی آئی اے نے  پاکستان سے کابل کے لیے بھی کرایوں میں دو ہزار روپے کی کمی کا اعلان کیا ہے۔ سوائے برطانیہ کے یورپ کے لیے رعایتی پیشکش 14 سے 28 دسمبر کے دوران سفر کے لیے ہوگی۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق  یہ آفر محدود مدت کے لیے ہے تاہم یہ رعایتی کرائے فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے۔


متعلقہ خبریں