اسلام آباد: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف سے ان کے اہلخانہ نے منسٹر انکلیو میں ملاقات کی۔
شہباز شریف سے اُن کی اہلیہ نصرت شہباز اور بیٹے حمزہ شہباز نے اسلام آباد میں سب جیل قرار دی گئی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔
شہباز شریف قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام آباد میں منسٹر انکلیو میں مقیم ہیں۔
قائد حزب اختلاف شہباز شریف آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم میں اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے اور من پسند افراد کو ٹھیکے دینے کے الزام میں گرفتار ہیں۔
شہباز شریف کو نیب کی جانب سے چھ دسمبر کو ساتویں بار جسمانی ریمانڈ کے لیے عدالت میں پیش کیا گیا تھا تاہم عدالت نے نیب کی استدعا مسترد کرتے ہوئے شہباز شریف کو کیمپ جیل منتقل کر دیا تھا۔
سابق وزیراعلی پنجاب کو قومی احتساب بیورو لاہور نے پانچ اکتوبر کو حراست میں لیا تھا اور چھ اکتوبر کو پہلی بار نیب کورٹ پیش کیا گیا۔ عدالت نے پہلی بار شہاز شریف کا دس روزہ ریمانڈ منظور کیا تھا جس کے بعد وقفے وقفے سات بار نواز شریف کو احتساب عدالت میں پیش کیا جاتا رہا اور نیب کی جانب سے ریمانڈ لیا جاتا رہا تھا۔
نواز شریف دو ماہ ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں رہے تھے۔