کیا مراد سعید نے این آر او کی ریڑھی لگائی ہے؟ مریم اورنگزیب

فوٹو: ہم نیوز


اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ کل ایک وزیر نے کہا کہ سات لوگوں نے این آر او مانگا، کیا مراد سعید نے این آر او کی ریڑھی لگائی ہے؟

احتساب عدالت کے احاطہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ این آر او کی دکان لگائی گئی ہے۔

میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نیب خود کہتا ہے کہ شہباز شریف پر ایک روپے کرپشن ثابت نہیں ہو پائی، انہوں نے سوال کیا کہ کیا کیا حمزہ شہباز کے باہر نہ جانے سے مہنگائی کم ہو جائے گی؟

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ کراچی میں تین دن سے گیس نہیں، حکومت نے عوام کو دھوکا دیا اور مینڈیٹ چوری کیا۔

انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس سے مطالبہ ہے کہ کیا کوئی قانون پاکستان میں ہے؟ جس قانون سے سیاستدان کی عزت محفوظ ہو، میری عزت کا تحفظ کون کرے گا۔

انہوں سپریم کورٹ سے درخواست کی کہ نیب کے الزامات کی جانب سے لگائے گئے الزامات پر ایکشن لیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ نیب کے کالے قانون کو ختم کرنا ہوگا۔

واضح رہے وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سعید نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا تھا کہ مجھ سے اپوزیشن کے سات ارکان نے این آر او مانگا تھا۔ ملک کو لوٹنے والوں کو جیل جانا ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ جس نے بھی عوام کا پیسہ لوٹا ہے اس کے اثاثے نیلام کر کے اسے ڈی چوک پر پھانسی دے دی جائے۔ کسی کو بھی این آر او نہیں ملے گا بلکہ ملک لوٹنے والوں پر مقدمات قائم کیے جائیں گے۔


متعلقہ خبریں