شادی کی پہلی سالگرہ پر انوشکا شرما اور ویراٹ کوہلی کے خوبصورت پیغامات

فوٹو: ٹویٹر


نئی دہلی: اداکارہ انوشکا شرما اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی اپنی شادی کی پہلی سالگرہ منا رہے ہیں، بالی ووڈ کا معروف جوڑا گزشتہ سال اٹلی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوا تھا۔

انوشکا شرما اور ویراٹ کوہلی نے شادی کی سالگرہ کے موقع پر سوشل میڈیا پر خوبصورت پیغامات شیئر کر کے خوشی کا اظہار کیا۔

انوشکا شرما کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ اچھے انسان سے شادی کر کے آپ کی زندگی جنت بن جاتی ہے۔ انوشکا نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر شادی کے کچھ لمحات کی خوبصورت ویڈیو شیئر کی۔

https://twitter.com/AnushkaSharma/status/1072359108274081797

کرکٹر ویراٹ کوہلی کا کہنا تھا کہ پتا ہی نہیں چلا ایک سال بیت گیا، وقت حقیقتاً پر لگا کر اڑ گیا۔ انہوں نے شادی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے انوشکا کو شادی کی سالگرہ کی مبارکباد بھی دی۔

واضح رہے بولی ووڈ میں سب سے زیادہ موضوع بحث جوڑے  انوشکا شرما اور ویراٹ کوہلی نے گزشتہ سال 11 دسمبر کو اٹلی میں شادی کی تھی، جس میں خاندان کے قریبی افراد شریک ہوئے تھے، بعد ازاں ان کی شادی کے استقبالیے کی دو تقاریب بھارت میں بھی منقعد کی گئی تھیں۔


متعلقہ خبریں