چاہ بہار بندرگاہ پر دھماکہ، تین افراد جاں بحق، 24 زخمی

فوٹو: فائل


تہران: ایران کی چاہ بہار بندرگاہ پر دھماکے سے تین افراد جاں بحق اور 24 زخمی ہو گئے ہیں، عینی شاہدین کے مطابق دھماکے کے بعد فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئی ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق بم کار میں نصب کیا گیا تھا، دھماکے کے بعد ریسکیو ٹیموں کو فوری طور پر جائے حادثہ پر روانہ کر دیا گیا ہے۔

ایرانی خبررساں ایجنسی کے مطابق دہشت گردوں کا نشانہ چاہ بہار میں موجود پولیس ہیڈ کوارٹر ہو سکتا ہے۔

چاہ بہار کے گورنر جنرل راحمدل بمری نے میڈیا کو بتایا کہ دہشت گردوں نے کار میں بم ڈیوائس رکھ کر پولیس ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔

سیکیورٹی اداروں سے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔


یہ فوری خبر ہے۔ مزید تفصیلات اور معاملے کے درست حقائق جاننے کے لئے اس صفحہ کو ریفریش کریں۔
متعلقہ خبریں