وزیراعظم کی عام آدمی کی زندگی میں بہتری لانے کے اقدامات کی ہدایت

پلوامہ حملے پر وزیر اعظم پاکستان کا پالیسی بیان

فوٹو: فائل


لاہور: وزیراعظم عمران خان نے اپنے دورہ لاہور کے دوران وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے ملاقات کے دوران صوبے کے مختلف امورپر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات کے بعد وزیراعظم اوروزیراعلیٰ کی مشترکہ صدارت میں پنجاب کابینہ کا اجلاس ہوا۔

وزیراعظم کو اجلاس میں صوبائی کابینہ کے ارکان نے وزیر اعظم کو سو روز پر مشتمل اپنے محکموں کے حوالےسے تفصیلی بریفنگ دی،اور آئندہ کے اہداف کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔

وزیر اعظم عمران خان نے صوبائی کابینہ کو عام آدمی کی معاشی اور سماجی زندگی میں بہتری لانے کے لئے تیز تر اقدامات کرنے اور وزیراعلیٰ کو صوبائی محکموں کی مانیٹرنگ کرنے کی ہدایات جاری کی ۔

بعد ازاں صوبائی وزیرہاؤسنگ محمود الرشید نے وزیر اعظم عمران خان کو نیا پاکستان ہاؤسنگ پروجیکٹ کے حوالے سےبریفنگ دی۔

انہوں نے بتایا کہ نیا اسکیم کا پائلٹ پروجیکٹ رواں ماہ شروع کر دیا جائے گا، وزیر اعظم پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پائلٹ پروجیکٹ کے لئے لاہور سمیت جنوبی پنجاب کے دو اضلاع زیر غور ہیں، کم آمدنی والے افراد کو تین اور پانچ مرلے کے مکانات آسان شرائط پر بنا کر دئیے جائیں گے ۔

اس ضمن میں ٹاسک فورس کےخدوخال کو حتمی شکل دی جا رہی ، منصوبے میں پرائیویٹ ہاؤسنگ سیکٹر کو بھی حکومتی اسکیم میں شامل ہونے کے لئے ترجیح دی جائے گی۔


متعلقہ خبریں