گرین لائن منصوبہ: ایم اے جناح روڈ بند، متبادل راستے تجویز

گرین لائن منصوبے سے صوبائی حکومت کی شراکت داری ختم کرنے کا فیصلہ | urduhumnews.wpengine.com

کراچی: ہفتے کے روز کراچی میں گرین لائن منصوبے کی تعمیراتی کام کی وجہ سے ایم اے جناح روڈ جزوی طور پر بند رہے گی جس کو مدنظر رکھتے ہوئے پولیس کی جانب سے متبادل راستے تجویز کر دیے گئے ہیں۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل ٹریفک پولیس کی جانب سے بھیجے جانے والے اعلامیے کے مطابق گرومندر سے ٹاور جانے کے لیے لیاقت آباد دس نمبر کا راستہ تجویز کیا گیا ہے جبکہ ٹاور سے گرو مندر کے لیے تبت چوک، گارڈن چوک، آغا خان سوئم روڈ اور نشتر روڈ اختیار کرنے کی ہدایت دی گئی۔

اعلامیے کے مطابق ٹاور سے گرومندر جانے کے لیے انکل سریا چوک سے بہادریار جھنگ چوک کا راستہ بھی بتایا گیا۔

پی پی چورنگی جانے کے لیے کوریڈور 3 صدر دواخانہ کا راستہ تجویز کیا گیا جبکہ تبت چوک اور کیپری چوک سے دائیں جانب صدر دواخانہ اور بائیں جانب کوریڈور 3 پی پی چورنگی جانے کا راستہ تجویز کیا گیا ہے۔

عوام کی سہولت کے لیے راستوں کا نقشہ بھی مہیا کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ یہ تجویز کیا گیا ہے کہ سولجر بازاز میں بہادر یار جنگ روڈ، ہولی فیلی اور کیپری سگنل سے جانے والے افراد ایم اے جناح روڈ سے ہی جائیں۔

گرین لائن منصوبے کے تعمیراتی کام اور اس میں تاخیر کی وجہ سے یہ منصوبہ شہریوں کے لیے وبال جان بن گیا ہے۔

گرین لائن منصوبہ مسلم لیگ (ن) کی سابق حکومت نے شروع کیا تھا۔ ابتدائی اندازے  کے مطابق منصوبہ کو پچھلے سال دسمبر میں مکمل ہونا تھا لیکن بعد ازاں منصوبہ میں توسیع کی گئی اور تکمیل کی مدت اپریل 2018 تک بڑھائی گئی، تاہم منصوبہ ابھی تک تکمیل کا منتظر ہے۔

ایک عرصہ سے زیر تعمیر منصوبہ کی وجہ سے نہ صرف ٹریفک جام کے مسائل درپیش ہیں بلکہ گرین لائن کے روٹ پر اور اس کے آس پاس کاروبار کرنے والے اور رہائشی افراد کو بھی بہت سارے مسائل کا سامنا ہے۔


متعلقہ خبریں