مشیر احتساب شہزاد اکبر سوئٹزر لینڈ کے دورے پر روانہ


اسلام آباد: ملک سے لوٹی ہوئی دولت واپس لانے کے سلسلے میں مشیر احتساب شہزاد اکبر سوئٹزرلینڈ کے دورے پر روانہ ہو چکے ہیں۔

اس حوالے سے شہزاد اکبر سوئٹزرلینڈ میں حکام کے ساتھ بات کریں گے، دونوں ممالک کے درمیان معاملات طے پانے کا امکان ہے۔

شہزاد اکبر سوئس حکام کے ساتھ پاکستان سے لوٹی گئی دولت پر بات چیت کے ذریعے معاملے کا حل تلاش کیا جائے گا۔

اس سے قبل منی لانڈرنگ کی روک تھام اور پاکستانی ملزمان کے بیرون ملک احتساب کے لیے پاکستان کا برطانیہ کے ساتھ ’میوچل لیگل اسسٹنس‘ یا باہمی قانونی تعاون کا معاہدہ طے ہو چکا ہے۔

شہزاد اکبر اس سے قبل لوٹی گئی دولت کے حوالے سے برطانیہ اور متحدہ عرب امارات کا دورہ کر چکے ہیں۔ اس کے علاوہ حکومت پاکستان نے پاکستانیوں کے اثاثوں کی معلومات کے لیے حکومت جرمنی سے بھی رابطہ کرلیا ہے۔

اس سے تین ماہ قبل اسمگلنگ اور ہنڈی کے خلاف موثر قانون سازی کا فیصلہ کیا گیا۔

عمران خان کی زیر صدارت اسمگلنگ اور حوالہ و ہنڈی کی روک تھام کے سلسلے میں وزیرِاعظم آفس میں اعلیٰ سطحی اجلاس میں موجودہ قوانین میں ضروری ترامیم لانے کے لیے اٹارنی جنرل کی زیر سربراہی کسٹم، اسٹیٹ بینک، ایف بی آر اور ایف آئی اے کے نمائندگان پر مشتمل کمیٹی قائم کی گئی جو اپنی سفارشات وزیرِ اعظم کو پیش کرے گی جس سے منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لیے موجودہ قوانین کو مزید موثر بنایا جائے گا۔

 


متعلقہ خبریں