اسپنج بوب اسکوائر پینٹس کے خالق اسٹیفن ہیلن برگ انتقال کر گئے

فوٹو: فائل


لاس اینجلس: معروف کارٹون سیریز “اسپنج بوب اسکوائر پینٹس” کے خالق اسٹیفن ہیلن برگ 57 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق اسٹیفن گزشتہ ایک سال سے نیورو ڈی جنریٹڈ نامی بیماری میں مبتلا رہنے کے بعد سوموار کو انتقال کر گئے تھے۔

نیوکلوڈیون ٹی وی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اسٹیفن ایک طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے ہیں، اسٹیفن ہمارے ٹیلیویژن کا ایک اہم اور تخلیقی حصہ تھے، ہمیں ان کے انتقال کا افسوس ہے۔

فوٹو: فائل

واضح رہے کہ اسٹیفن ہیلن برگ جنوبی کیلی فورنیا میں بیالوجی پڑھاتے تھے جب انہوں نے پڑھانے کے لیے سمندری مخلوق کی تصاویر بنانا شروع کیں۔

اسپنج بوب اسکوائر پینٹس کی پہلی قسط مئی 1999 میں نشر کی گئی جو جلد ہی بچوں اور بڑوں میں مقبول ہوئی۔

نیوکلوڈیون ٹی وی نے اپنے بیان میں کہا کہ اسپنج بوب سکوائر پینٹس اپنے منفرد حس مزاح اور معصوم کرداروں کی وجہ سے بچوں اور بڑوں میں یکساں مقبول ہوا۔

اس کارٹون سیریز کے حقیقی کردار اور زیر زمین پانی میں بسنے والی دنیا دوستی اور مثبت سوچ کے پیغام کے ساتھ سب کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہے گی۔

اسپنج بوب اسکوائر پینٹس پیلے رنگ کا ایک سمندری اسپنج ہے جو زیر آب انناناس کی شکل کے گھر میں رہتا ہے۔ اسپنج کے دوستوں میں مسٹر کریب اور لیری دی لوبسٹر شامل ہیں، کرسٹی کریب ریسٹورنٹ  میں جا کر مزےدار سینڈوچز اڑانا ان دوستوں کا پسندیدہ مشغلہ ہے۔


متعلقہ خبریں