سندھ میں واٹر ریگولیٹری اتھارٹی بنائیں گے، عارف علوی



کراچی: صدر پاکستان عارف علوی نے کہا کہ آبی مسائل کے حل کےلیے سندھ میں واٹر ریگولیٹری اتھارٹی بنائیں گے کیونکہ پانی کا مسئلہ شدت اختیار کر رہا ہے۔

اپنے دورہ کراچی کے دوران پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پانی کے مسائل کے حل کے لیے سندھ بھر میں واٹر ریگولیٹری اتھارٹی کا قائم عمل میں لایا جائے گا جبکہ یگر صوبوں میں بھی آبی مسائل سےنمٹنے کے لئے اپنی آئینی حدود کے مطابق کام کریں گے۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ سندھ سے زیادہ بلوچستان پانی کی کمی شدت اختیار کر رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سندھ میں وفاق کی مدد سے ڈی سیلینیشن پلانٹ لگائے جائیں گے جبکہ یہ منصوبہ دیگر صوبوں میں بھی شروع کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ وزیر اعلیٰ سندھ سے پانی کے مسائل سمیت صوبے بھر میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بھی بات کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ گورنر سندھ اور ناظم کراچی مل کر ایک مہینے میں آس معاملے کا حل نکالیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ  اپنی آئینی حدود میں رہتے ہوئے حکومت سندھ کی مدد کر رہے ہیں۔

چینی سفارت خانے پر حملے میں شہید پولیس اہلکاروں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ حکومت شہدا کے لواحقین کا پورا ساتھ دے گی جبکہ متاثرہ افراد کو نقصان کے ازالےکی کوشش کی جائے گی۔

عارف علوی کا کہنا تھا کہ وفاق کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے کے ڈی ایل کے شکوک دور کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وفاق نے آئی ڈی سی ایل اور ٹاسک فورس کراچی کے لئے بنائی ہیں۔

صدر پاکستان نے بتایا کہ ریلوے کی وزارت اپنی زمین خالی کرانے کی خواہاں ہے کیونکہ ٹریک کے لئے جتنی جگہ درکار ہوگی وہ توڑی جائے گی۔


متعلقہ خبریں