غربت ہر برائی کو جنم دیتی ہے،شہلا رضا


حیدر آباد:صوبائی وزیر اور پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شہلا رضا نے کہا ہے کہ حکومت کے سو دن کے رزلٹ عوام کے سامنے آنے لگ گئے ہیں، ان سو دنوں میں حکومت نے صرف عوام پر ٹیکس لگائے جس سے غربت میں اضافہ ہوا ہے۔

حیدرآباد پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت کے وقت تیل کی قیمت بہت زیادہ تھی، آج ایک یونٹ 22 روپے کا ہے اندازہ لگائیں کتنے مسائل ہیں، اس کے علاوہ بجلی، گیس اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بھی بڑھ گئی ہیں۔

صوبائی وزیر شہلا رضا نے کہا کہ خواتین کی آواز بلند ہونی چائیے، ہمیں  پورے معاشرے میں تبدیلی لانیے کی ضرورت ہے، ملک میں غربت کا خاتمہ کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ غربت ہر برائی کو جنم دیتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہکم عمری میں بچون کی شادیاں بھی غربت کی وجہ سے کی جاتی ہے ۔ ہم ہر ڈویژن میں وومن ڈویلپمنٹ کے لیے یو این اور سول سوسائٹی کے ساتھ کام کررہے ہیں ۔ کراچی میں 16 دن کی ایکٹویٹیز ترتیب دی ہیں ، ہم نے کچھ ایم او یوز بھی سائن کیے ہیں، خواتین کو آگاہی دینے کی ضرورت ہے ۔

انہوں کے کہا کہ گھریلو تشدد اور غیرت کے نام پر قتل کے خلاف لوگوں کو آگاہی فراہم کریں گے ، بریسٹ کینسر کے لیے بھی این جی اوز کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں جس میں خواتین کا علاج مفت ہوگا۔


متعلقہ خبریں