قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل، پی ٹی آئی میں ایک بار پھر اختلافات

فوٹو: فائل


اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے معاملے پر ایک بار پھر اختلاف پیدا ہو گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف ایک دھڑا اپوزیشن ارکان کے بغیر فوراً قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کا حامی ہے جب کہ دوسرے دھڑے اپوزیشن کے بغیر کمیٹیوں کے تشکیل کی تجویز کو مسترد کر دیا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان، وزیر اطلاعات فواد چوہدری، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت دیگر اہم پارٹی رہنما اپوزیشن کے بغیر ہی قائمہ کمیٹیاں تشکیل دینا چاہتے ہیں جب کہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور وزیر دفاع پرویز خٹک نے اس تجویز کی مخالفت کر دی ہے۔

پارٹی کی جانب سے اسد قیصر اور پرویز خٹک کو آخری بار اپوزیشن رہنماؤں سے رابطہ کرنے کا اختیار دے دیا گیا ہے جس کے بعد وہ اب تمام پارلیمانی جماعتوں سے رابطے کریں گے اور پارلیمانی جماعتوں کو قائمہ کمیٹیوں میں شامل ہونے پر قائل کریں گے۔

اپوزیشن کی جانب سے قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹ کمیٹی (پی اے سی) بنانے پر قائمہ کمیٹیوں کے بائیکاٹ کا اعلان کر رکھا ہے اور وزیر اعظم عمران خان شہباز شریف کو چئیرمین پی اے سی نہ لگانے کا حتمی اعلان کر چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق چئیرمین پی اے سی کے لیے حکومتی رکن فخر امام اس وقت موسٹ فیورٹ امیدوار ہیں جب کہ اپوزیشن کو منانے اور قائمہ کمیٹیوں کا حصہ بنانے کے لیے پیپلزپارٹی کے نوید قمر کا نام بھی زیر غور ہے۔


متعلقہ خبریں