کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ سے ہلاکتوں کی تعداد 59 ہوگئی


کیلیفورنیا: امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ پر ابھی تک قابو نہیں پایا جاسکا، آگ سے ہلاکتوں کی تعداد 59  ہو گئی ہے۔

ریاست کیلیفورنیا کی تاریخ کے بدترین آگ میں اب تک ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 59 ہوگئی ہیں۔ ریاست کے نیشنل گارڈ بھی متاثرہ علاقے میں آگ سے متاثر ہونے والوں کی تلاش کے لیے ہونے والے آپریشن میں شامل ہوگئے۔

دوسری طرف آگ پر ابھی تک قابو نہیں پایا جا سکا اور 9 ہزار فائر فائٹرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

سب سے زیادہ نقصان سان فرانسسکو کے175 کلومیٹر  شمال میں واقع  پیراڈائز ٹاؤن میں ہوا جہاں کی آبادی 27 ہزار ہے۔ 59 ہلاکتوں کی تعداد کے اعلان کے ساتھ حکام نے لاپتہ ہونے والے 130 افراد کی لسٹ بھی جاری کی ہیں۔

لاپتہ ہونے والےافراد کی فہرست میں زیادہ تر افراد کی عمر 56 سال سے زیادہ ہیں۔  لاپتہ افراد میں سے زیادہ تر کا تعلق پیراڈائز ٹاؤن سے ہیں۔ مزکورہ ٹاؤن میں آگ سے 8900 گھر اور عمارتیں جل کرمکمل تباہ ہوگئی ہیں۔

آگ کے بعد 52 ہزار لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے،آگ نتیجے میں شمالی کیلیفورنیا کا 117,000 ایکڑ رقبہ متاثر ہوا ہے۔

دوسری جانب جنوبی کیلیفورنیا میں ووسلے فائر سے 57,000 عمارات خطرے میں ہیں جب کہ 93 ہزار ایکڑ رقبہ آگ کی لپیٹ میں ہے۔ فائر فائٹرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں، ہواؤں کے باعث آگ بھجانے کے عملے کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

ایک لاکھ ایکٹر کے رقبے پر پھیلی آگ نے وسطی لاس اینجلس کے شمال مغربی علاقے تھاؤزنڈز اوکس میں 40 میل کے رقبے پر 75,000 گھروں کو متاثر کیا ہے۔

 


متعلقہ خبریں