پاکستان میں ویمن کرکٹ کافی تاخیر سے شروع ہوئی، جلال الدین


کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سیلیکٹر جلال الدین نے کہا کہ پاکستان میں ویمن کرکٹ کافی تاخیر سے شروع ہوئی لیکن رفتہ رفتہ چیزیں بہتری کی طرف جائیں گی۔

ہم نیوز کر پروگرام “گیم پلان” میں میزبان فضیلہ صبا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ چند ایک چھوٹی چیزوں پر توجہ دینے کی ضرورت ہے جس کے بعد ٹیم کی کارکردگی بہتر ہونا یقینی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس وقت ان کے پاس کھلاڑیوں کے حوالے سے زیادہ آپشنز موجود نہیں ہیں، موجودہ کھلاڑیوں کی ہی رہنمائی کر کے زیادہ بہتری کی طرف لے کر جایا جا سکتا ہے، اس کے علاوہ نئے ٹیلینٹ کو بھی خوش آمدید کہا جائے۔

پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے کہا کہ پی ایس ایل کے حوالے سے تمام چیزیں بہت اچھے سے جا رہی ہیں۔

محمد حفیظ کے ٹیم کو خیرباد کرنے کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ محمد حفیظ تین سال ہمارے ساتھ رہے، انہوں نے پشاور زلمی کا حصہ رہتے ہوئے بہت اچھی کارکردگی دکھائی، ہماری دعائیں ان کے ساتھ ہیں۔

اسی حوالے سے ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں ایک دو بندوں کو رلیز کرنا ہی تھا، ایسا نہیں ہے کہ کسی بھی کھلاڑی نے کسی خاص مسئلے کی وجہ سے ٹیم کو خیر آباد کہا ہے۔

ملک میں ہاکی کے فروغ کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ ہمارا ارادہ ہاکی کو دوبارہ اپنے پیروں پر کھڑا کرنے کا ہے، ہاکی کے حوالے سے جو بھی ہم سے ہو پائے گا کریں گے۔


متعلقہ خبریں