حکومت کا ماہ ربیع الاول کو سرکاری سطح پر منانے کا فیصلہ


اسلام آباد: حکومت پاکستان نے ماہ ربیع الاول کو سرکاری سطح پر منانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ربیع الاول کو سرکاری طور پر منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے یوم پیدائش کے موقع پر شایان شان پروگرامات ترتیب دیئے گئے ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عالمی رحمت العالمین صلی اللہ علیہ وسلم کانفرنس کا افتتاح وزیر اعظم عمران خان کریں گے۔

نو نومبر کو ربیع الاول کا چاند نظر آ گیا ہے جب کہ 20 نومبر کو 12 ربیع الاول مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جائے گا۔


فواد چوہدری نے کہا کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا لایا ہوا نظام اپنی حقانیت اور اہمیت ثابت کر رہا ہے جب کہ 12 ربیع الاول کی مناسبت سے پاکستان کے مختلف شہروں سے نکلنے والے جلوسوں کی سرکاری سطح پر  خصوصی کوریج کا اہتمام کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں