سری لنکا کے صدر نے پارلیمنٹ برطرف کر دی


کولمبو: سری لنکن صدر میتھری پالا سری سینا نے پارلیمنٹ برطرف کردی ہے جس کے بعد  سری لنکا میں آئینی بحران شدت اختیار کرگیا ہے۔

خبرایجنسی سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اس سے پہلےبھی سر ی لنکن صدر وزیراعظم کوبرطرف کر چکے ہیں۔

غیر ملکی ذرائع کے مطابق سری لنکن صدر نے یہ فیصلہ پارٹی کے اس اعلان کے بعد کیا جس میں انہیں معلوم ہوا کہ  ان کے پاس اپنا وزیراعظم نامزد کرنے کی اکثریت موجود نہیں ہے۔

میتھری پالا سری سینا نے سرکاری نوٹیفیکیشن پر دستخط کرتے ہوئے 225 ارکان پر مشتمل اسمبلی برطرف کر دی جس کا اطلاق رات 12 سے ہو جائے گا۔ صدر کے اس اقدام کی وجہ سے انتخابات اپنے وقت سے دو سال قبل ہونے کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔

واضح رہے اس سے قبل میتھری پالا سیری سینا نے کئی اپوزیشن قانون سازوں کی مخالفت کے باعث وزیراعظم کو برطرف کر دیا تھا جس کے بعد سری لنکا کے سابق صدر مہنرا راجا پکسا نے ملک کے وزیر اعظم کے طور پر عہدہ سنبھال لیا تھا۔


متعلقہ خبریں