یمنی تنازع کے سیاسی حل کیلئے کردار ادا کریں گے، وزیراعظم


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ یمن کے تنازع کا فوجی حل نہیں ہے، فریقین کو سیاسی حل پر لانے کیلئے کردار ادا کریں گے۔

وزیراعظم نے یمن کے سفیر محمد مطہرالعشبی سے ملاقات میں کہا کہ یمن کے مسئلے سے علاقائی امن واستحکام متاثرہوا، منصور ہادی کی حکومت کی بحالی کیلئےحمایت جاری رکھیں گے۔

اس موقع پر یمنی سفیر نے خوشحال پاکستان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جبکہ وزیراعظم عمران خان نے یمن میں دیرپا امن کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار۔

محمدمطہرالعشبی نے وزیراعظم کو یمن کی صورتحال سےآگاہ کیا۔ وزیراعظم نے مسئلے کےحل کیلئے پاکستان کی غیرمتزلزل حمایت کی یقین دہانی کروائی۔

محمدمطہرالعشبی کی صدر مملکت عارف علوی سے بھی ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے یمن کی صورت حال سے آگاہ کیا۔

عارف علوی کا کہنا تھا کہ یمن میں سیاسی حل کےلیےامن عمل جلد بحال ہوگا۔


متعلقہ خبریں