پاک روس مشترکہ فوجی مشقوں سے تعلقات مضبوط ہوں گے، آرمی چیف


راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک روس مشترکہ فوجی مشقیں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کا بہترین ذریعہ ہیں۔

ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) پاک فوج کا شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قومی انسداد دہشت گردی سینٹر کا دورہ کیا اور پاک روس مشترکہ فوجی مشقوں کے اختتامی روز مشقتوں کا معائنہ کیا جب کہ دونوں ملکوں کی فورسز کی مشترکہ مشقیں دیکھیں۔

آرمی چیف نے فوجی مشقوں میں حصہ لینے والے شرکاء سے بھی ملاقات کی۔ آرمی چیف نے جوانوں کی صلاحیت اور پیشہ وارانہ مہارت کی تعریف بھی کی۔


متعلقہ خبریں